اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ : سپر 4 میں کوالیفائی‌ کا چیلنج، سری لنکا اور افغانستان آج ٹکرائیں‌ گے

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور بھارت پہنچ چکے جبکہ دوسری دو ٹیمیں کون سی ہوں گی، سری لنکا اور افغانستان کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں گروپ بی سے کون جگہ بنائے گا فیصلہ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو جائے گا۔ سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مقابلے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

سری لنکا نے ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو ہرایا تو بنگال ٹائیگرز نے اگلے میچ میں افغانستان کو شکست دے کر اپنا چانس بنایا۔ آج کا میچ جیت کر سر فہرست آئی لینڈرز بنگلا دیش کو بھی اپنے ساتھ اگلے مرحلے میں لے جائیں گے۔ افغانستان کو اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوگی کیونکہ بنگلہ دیش کا رن ریٹ زیادہ ہے۔

افغان ٹیم کو اگر سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرنا ہے تو سری لنکا کو پچھاڑنے کے ساتھ بنگلہ دیش کے رن ریٹ کو بھی پچھاڑنا ہوگا یعنی دو طرفہ کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ اس کے لے افغانستان اگر پہلے بیٹنگ کرے تو کم از کم 70 رنز کی فتح اپنے نام کرنا ہوگی یا ہدف کو 36 اوور میں حاصل کرنا ہوگا۔ ورنہ اس سے کم کی فتح بھی اس کو آگے نہیں لے جا سکی گی۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں سری لنکا کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 10 ون ڈے میچز میں مدمقابل آئی ہیں۔ 6 میں سری لنکا کو کامیابی ملی، 3 میں افغانستان فتح یاب رہی جب کہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

واضح رہے کہ گروپ اے سے پاکستان اور بھارت سپر 4 میں جگہ بنا چکے ہیں۔ میزبان ٹیم کل قذافی سٹیڈیم میں گروپ بی کی دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم سے اگلے مرحلے کے پہلے میچ میں مقابلہ کرے گی جبکہ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا اتوار 10 ستمبر کو سری لنکا میں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے