(ویب ڈیسک) سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس کو کرکٹ چاہیے یا پیسہ؟
یونس خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کا معاملہ ہماری جنگ ہے جس کو لڑنے کوئی اور نہیں آئے گا۔ اب پی سی بی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اسے کرکٹ چاہیے یا پیسہ؟
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بیان بازی سے کچھ نہیں ملے گا بلکہ اسے دیگر کرکٹ بورڈز سے تعلقات بہتر کرنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے بڑی ٹیموں کے تمام اہم میچز سری لنکا میں کھیلے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان کو لالی پاپ کے طور پر صرف نیپال اور افغانستان جیسی چھوٹی ٹیموں کے میچ دیے گئے ہیں۔
بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کے میچز سری لنکا منتقل کرائے لیکن وہاں بارشوں نے ٹورنامنٹ کا مزا کرکرا کر دیا ۔ پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر ہو چکا ہے۔ لیکن دارالحکومت کولمبو جو تیز بارشوں کی زد میں ہے جس کی وجہ سے اے سی سی نے ایونٹ کے فائنل سمیت 6 میچز اب ہمبنٹوٹا منتقل کر دیئے ہیں۔