اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کو واپس آ کر صورتحال کا سامنا کرنا چاہئے، جہانگیر ترین

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا نواز شریف کو وطن واپس آ کر صورتحال کا سامنا کرنا چاہئے اس سے ان کی پارٹی کو فائدہ ہو گا۔

جہانگیر خان ترین نے پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم تمام دوست اکٹھے جدوجہد کے ساتھی ہیں، جنرل عاصم منیر کی کاروباری شخصیات سے باتیں نہایت اہم ہیں، یہ باتیں ہونی چاہئیں تھیں، یہ پاکستان کی ضرورت ہے اور یہ عملی گفتگو ہے۔

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی نے کہا نواز شریف ایک جماعت کے قائد ہیں اور ان کا واپس آنا خوش آئند ہے، نواز شریف کو صورتحال کا سامنا کرنا چاہئے، نوازشریف کے آنے سے انکی پارٹی کو فائدہ ہو گا، کسی کو بھی باہر نہیں رہنا چاہئے، میری شخصیت بی ٹیم کی نہیں ہے، ہم نے پاکستان کی بہتری کو دیکھنا ہے۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا اس وقت پاکستان کی بہتری کیلئے فوری الیکشن کی ضرورت ہے، الیکشن کا بروقت ہونا اور نئے ڈیٹا پر ہونا ضروری ہے، 5 سال کیلئے ایک حکومت آنی چاہئے جو معاشی طور پر بڑے فیصلے کرے، فریش عوامی مینڈیٹ سے جو بھی حکومت آئے گی وہ ملک کے لئے بہتر فیصلے کرے گی۔

جہانگیر خان ترین نے کہا ہم تحریک انصاف کی اوریجنل سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اپنے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کسی اور جانب چلی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے