اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پرویزالہٰی، مونس الہٰی کو پنجاب میں کرپشن کا حساب دینا ہو گا:عطا تارڑ

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(ویب ڈیسک) عطا تارڑ نے کہا سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کو پنجاب میں کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔

عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں نہیں پتہ تھا پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کون ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پرویزالہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا تھا، بزرگ والد کو چھوڑ کر بیٹا لندن میں عیاشی کر رہا ہے، صرف لاہور کے ماسٹر پلان میں 120 ارب کھائے گئے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا اتنے بڑے مجرم کو کہا جا رہا ہے کہ گھر چھوڑ کر آؤ، تب انصاف یاد نہیں آیا تھا جب پورے پورے خاندان اندر تھے، آج پولیس افسروں پر توہین عدالت لگانے کی باتیں کی جارہی ہیں، پولیس افسروں کا کیا قصور ہے۔

عطا تارڑ نے کہا پولیس افسروں کو شوکاز نوٹس کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں، ایسا آرڈر پاس کرنا کہ مجرم کو گھر تک چھوڑ کر آؤ، توہین عدالت تو آپ پر لگتی ہے، جس شخص پر اتنے سنگین الزامات ہیں اس کو آؤٹ آف دی وے کس طرح ریلیف دیا جارہا ہے، عدالتوں سے تھوک کے حساب سےآرڈر دیئے جا رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک نئی روایت دیکھی ہے کہ ملزموں کو گھر تک پہنچایا جا رہا ہے، لاہور کے ماسٹر پلان میں 20 سے 40 فیصد تک کمیشن لیا گیا

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے