اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے نے سالانہ و مستقل کمرشل فیسوں کی مد میں اضافہ کر دیا

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کے ہر شعبہ پر وار جاری ہیں۔ ایل ڈی اے نے سالانہ و مستقل کمرشل فیسوں کی مد میں اضافہ کر دیا۔

زمین کے انتقال کی فیسوں میں اضافے کے بعد ٹاؤن پلاننگ کی فیسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے نے گھر بنانے کی منظوری کا پراسیس بھی مہنگا کر دیا۔ ٹاؤن پلاننگ کی مختلف کمرشل فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد نئی فیسوں کا اطلاق ہو گیا۔ ایل ڈی اے نے سالانہ و مستقل کمرشل فیسوں کی مد میں اضافہ کیا۔

ڈی سی ریٹ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے کمرشل فیس بھی دوگنا ہو گئی۔ کمرشل فیس میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے املاک کمرشل کروانے کے لیے ایل ڈی اے سے رجوع کرنا چھوڑ دیا۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ایل ڈی اے کو کمرشلائزیشن کی صرف 13 درخواستیں موصول ہوئیں۔

جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ مین بلیوارڈ پر کمرشل فیس فی مرلہ 22 لاکھ 58 ہزار روپے ہو گئی۔ ایم ایم عالم روڈ پر ایل ڈی اے کی کمرشل فیس فی مرلہ 21 لاکھ 11 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ جوہر ٹاؤن میں مرکزی شاہراہ پر کمرشل فیس 7 لاکھ 71 ہزار 764 روپے ہو گئی۔ گارڈن ٹاؤن اور اچھرہ کے علاقے میں کمرشل فیس فی مرلہ 8 لاکھ 5 ہزار روپے مقرر ، گارڈن ٹاؤن سوک سنٹر میں فی مرلہ مستقل کمرشل فیس 10 لاکھ 9 ہزار روپے تک جا پہنچی۔

ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ و ریونیو کے افسران کو نئی فیسوں کے مطابق چالان جاری کرنے کی ہدایات کر دی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے