اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کا ’’ایکسیس کنٹرول کوریڈور فیسیلیٹی نیازی انٹر چینج سے بابو صابو‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے ’’ایکسیس کنٹرول کوریڈور فیسیلیٹی نیازی انٹر چینج سے بابو صابو‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ منصوبے کے لئے 10 ارب 84 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

شہر کے اہم داخلی راستے بابو صابو پر ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے۔ ایل ڈی اے نے ٹریفک روانی میں بہتری لانے کے لئے اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ’’ایکسیس کنٹرول کوریڈور فیسیلیٹی نیازی انٹر چینج سے بابو صابو‘‘ بنایا جائے گا۔

ایل ڈی اے نے پری کوالیفکیشن کے لئے کوالیفائیڈ فرموں سے اظہار دلچسپی طلب کر لئے۔ منصوبے کے لئے 10 ارب 84 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ سیوریج سسٹم کی بہتری کے لئے 38 کروڑ 97 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کے لئے بند روڈ پر سب ویز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

پی سی ون کے مطابق بابو صابو انٹر چینج سے نیازی انٹر چینج تک 7 اعشاریہ 3 کلومیٹر کوریڈور بنایا جائے گا۔ ٹریفک روانی کی بہتری کے لئے 4 لین ڈیول کیرج وے تعمیر کیا جائے گا۔ سڑک کے دونوں طرف میں پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے ایڈ گریڈ ورک کیا جائے گا۔

موجودہ صورتحال میں سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے روزانہ گزرنے والی ایک لاکھ 32 ہزار 145 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے