(لاہور نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کا استقبال کیا۔
بھارتی بورڈ کا وفد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات بھی کرے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کل سری لنکا اور افغانستان کا میچ دیکھیں گے۔ بھارتی بورڈ کے حکام 6 ستمبر کو بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچ دیکھیں گے۔
پی سی بی نے بھارت سمیت کئی ممالک کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو دورے کی دعوت دی۔ پی سی بی تمام کرکٹ بورڈز کے حکام کے اعزاز میں آج عشائیہ دے گا۔
پاکستان پہنچنے والے بھارتی بورڈ کے وفد میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی اور سیکرٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی دعوت پر پاکستان آیا ہے اور پاکستان آنے سے قبل بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجر بنی اور راجیو شکلا کا کہنا تھا ہم پاکستان کرکٹ کے لیے جارہے ہیں، سیاست پر کوئی بات نہیں ہو گی۔