اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چہلم حضرت امام حسینؓ کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کا سکیورٹی پلان فائنل

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسینؓ کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کا سکیورٹی پلان فائنل کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 677 مجالس، 378 جلوس کی سکیورٹی پر 30 ہزار سے زائد افسران ، اہلکار اور رضا کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ 44 مجالس، 05 مرکزی عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 07 ہزار سے زائد افسران، اہلکار و رضا کار تعینات ہوں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام عزاداری جلوسوں، مجالس کے سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ ان کا کہنا ہے مرکزی و حساس مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔ عزاداری جلوسوں کے روٹس میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں۔ مجالس اور عزاداری جلوسوں میں لیڈی پولیس افسران اور اہلکار خواتین کی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔

آئی جی پنجاب نے حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا چہلم حضرت امام حسینؓ اور حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی انتظامات کیلئے کمیونٹی لیڈرز، علما کرام، امن کمیٹیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے مسلسل کوآرڈینیشن رکھیں۔ سیف سٹی کیمروں اور کنٹرول رومز سے چہلم جلوس و مجالس،عرس تقریبات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے