(لاہور نیوز) سری لنکا میں شدید بارشوں کے پیش نظر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ذکا اشرف نے جے شاہ سے سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہونے والے میچ بارے بات چیت کی۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، سری لنکا میں موسم کی آئندہ دنوں بارے سٹڈی کرلیں، ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی، ذکا اشرف نے کہا کہ سری لنکا میں موسم کی صورتحال خراب ہونے کی صورت میں پاکستان میں میچز کروانے پر غور کیا جائے، پاکستان بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔
سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا کہ ہم صورتحال پر غور کر لیتے ہیں۔