اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: چھٹیاں ختم، 28 اکتوبر تک کا ججز روسٹر جاری

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چھٹیاں ختم، کام شروع ہو گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد آج سے 28 اکتوبر تک کے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری کردیا گیا۔

روسٹر کے مطابق چیف جسٹس سمیت 23 سنگل اور 11 ڈویژن بنچ کیسز کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ کیسز کی سماعت کرینگے، ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس فاروق حیدر مرڈر ٹرائل اور اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس سلطان تنویر ٹیکس سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران نیب سے متعلق اپیلوں پر سماعت کریں گے، بنچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد بلال اور جسٹس رسال حسن سید کیسز کی سماعت کرینگے۔

 بنچ نمبر 6 میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ساجد جاوید گھرال کیسز کی سماعت کریں گے، بنچ نمبر 7 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان مختلف کیسز کی سماعت کریں گے، بنچ نمبر 8 میں جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس خلیل احمد مرڈر ریفرنسز پر سماعت کریں گے۔

 بنچ نمبر 9 میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چودھری عبد العزیز دہشتگردی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کریں گے، بنچ نمبر 10 میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیاء باجوہ ہونگے، بنچ نمبر 11 میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ کیسز کی سماعت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے