04 Sep 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بینی اور نائب صدر راجیو شکلا آج پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور نائب صدر آج واہگہ بارڈر کے راستے سے دوپہر دو بجے لاہور پہنچیں گے، دونوں عہدیدار 5 ستمبر کو شیڈول افغانستان اور سری لنکا کا میچ دیکھیں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بینی اور نائب صدر راجیو شکلا اپنے 2 روزہ دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کریں گے۔
علاوہ ازیں ایشیاء کپ میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں بی سی سی آئی کے عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔