اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دے دی

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(لاہور نیوز) ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 112 اور نجم الحسین شانتو نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 45 ویں اوورز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ابراہیم زادران کے 75 اور کپتان ہشمت اللہ کے  51 رنز بھی کسی کام نہ آئے۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بنگلہ دیش ٹیم شکیب الحسن نے کہا کہ افغانستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

کپتان افغان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پاکستان کے ساتھ سیریز سے ایشیا کپ کی تیاری میں مدد ملی، افغانستان کے بہت سے شائقین ہمیں سپورٹ کرنے کیلئے آئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے