اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ،پاک بھارت کھلاڑیوں کی دوستی گوتم گمبھیر دیکھ نہ سکے،سابق کھلاڑی جل بھن گئے

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ 2023 میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی دوستی نے بھارت کے سابق اوپنر کھلاڑی گوتم گمبھیر کو مرچیں لگا دیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزپاکستان کے خلاف میچ میں بھارت کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر فلاپ رہا جس کے باعث سابق ہندوستانی کرکٹرز نے اپنے کھلاڑیوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے کرکٹرز کے میل جول پر ہی پلئیرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے میچ کے دوران بارش کے وقت سٹار سپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم  سٹیڈیم میں 140 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہی ہے، اُسے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے دوستی نہیں نبھانی چاہیے۔

سابق کرکٹر نے اپنے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیموں کے کھلاڑی میچ کے دوران ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپاتے اور میٹھے جملوں کا تبادلہ کررہے ہیں، چند سال پہلے ایسا نہیں تھا۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب آپ اپنی قومی ٹیم کے لیے میدان میں کھیلتے ہیں، تو آپ کو دوستی کو باؤنڈری سے باہر چھوڑنا چاہیے، دونوں ٹیموں کے پلئیرز کو جیت کیلئے ایک دوسرے سے لڑنا چاہیے، کرکٹ کے ان 6 یا 7 گھنٹوں بعد آپ دوستیاں نبھائیں لیکن فیلڈ پر نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے