اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قیادت کیخلاف من گھڑت، جھوٹا پراپیگنڈا برداشت نہیں کرینگے، حسن مرتضیٰ

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(لاہور نیوز) جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف من گھڑت اور جھوٹا پراپیگنڈا ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شازیہ مری سمیت پیپلز پارٹی کے کسی بھی رہنما کی کردار کشی کرنے والوں کا منہ کالا ہوگا، پی پی پی رہنماؤں کے گھروں سے جھوٹی خبروں میں برآمد ہونے والا پیسہ جاتا کہاں ہے؟ پی پی پی رہنماؤں سے اگر اتنا پیسہ ریکور ہوتا ہے تو اس سے آئی ایم ایف کا قرض واپس کردو۔

رہنما پیپلرپارٹی کا  مزید کہنا  تھا کہ سانگھڑ سے منتخب خاتون ایم این اے سے جب الیکشن نہیں جیت سکتے تو بہتان پر اتر آئے، شازیہ مری کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں، آمریت کی باقیات نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کیخلاف جھوٹی پراپیگنڈا مشینیں چلائیں، پیپلزپارٹی کیخلاف کرپشن کی طوطا کہانیاں گھڑنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے