اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور پولیس کے زیر انتظام شہدا کی فیملیز کو ایشیا کپ میچز دکھانے کا اہتمام

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے شہدا کی فیملیز کو ایشیا کپ کا میچ دکھانے مدعو کر لیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر شہدا کی فیملیز کو پولیس لائنز میں ظہرانہ دیا گیا۔

پولیس لائنز میں ایس پی بیڈ کوارٹر نے شہدا کی فیملیز کا استقبال کیا، ظہرانے کے بعد شہدا کی فیملیز کو ڈولفن کے پروٹوکول میں پی آر یو کی گاڑیوں میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا، ایس پی ماڈل ٹاون عمارہ شیرازی نے قذافی اسٹیڈیم میں شہدا کی فیملیز کا استقبال کیا، شہدا کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے شہدا ہمارا سرمایہ ہیں، پولیس شہدا کی فیملیز کے ساتھ ہر دکھ سکھ میں ساتھ کھڑی ہے، پولیس کے شہدا کی فیملیز کو ایشیا کرکٹ کپ کے میچز پروٹوکول کیساتھ دکھائے جائیں گے۔

علی ناصر رضوی کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کی فیملیز، بچوں کو میچ دکھانے کے لیے لاہور پولیس نے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مہیا کی ہے، پولیس کے تمام شہداء کے لواحقین،بچوں کو عزت،وقار کیساتھ میچز دکھائے جائیں گے، پولیس اپنی روایت پر قائم ہے،ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے