اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پکڑ دھکڑ سے نفرت بڑھے گی، بات چیت کی ضرورت ہے: شیخ رشید

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ وقت ضائع کرے گی اور نفرت کو بڑھائے گی، بات چیت کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 13 پارٹیاں اور اُس کے لیڈر عوام کو معاشی عذاب میں ڈال کر خود بھاگ گئے ہیں اور ملبہ نگران حکومت پر ڈال رہے ہیں، ایک لندن میں، دوسرا دبئی، تیسرا سعودی عرب میں چلا گیا ہے اور عوام بیچارے سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں، کل کی شٹر ڈاؤن ہڑتال نے ثابت کیا ہے کہ کاروباری طبقہ بھی مسائل کے شکنجے میں آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے میں بجلی میں ریلیف دینے کی بات کی گئی تھی ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا، پکڑ دھکڑ وقت ضائع کرے گی اور نفرت کو بڑھائے گی، بات چیت کی ضرورت ہے اور بات چیت سے ہی حل نکلے گا سیاست میں کبھی بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے جاتے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈنڈا مسائل کا حل نہیں رہا، حالات بہتری کی طرف لے کر جانے پڑیں گے افسوس کی بات ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کو بھی نہیں مانا جا رہا اس وقت پاکستان کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے استحکام نہیں آئے گا تو حالات سنگین اورگھمبیر ہو جائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ستمبر اہم ترین مہینہ ہے، دیکھنا یہ ہے یہ ستمگر ہوگا یا عوام کے لئے خوش آئند ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے