03 Sep 2023
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش مدمقابل ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم میں میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا، اس حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ دونوں ٹیمیں قذافی سٹیڈیم پہنچ چکی ہیں۔
افغانستان کو سپورٹ کرنے کیلئے شائقین صبح ہی قذافی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے۔
اس موقع پر پولیس کے 5 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، رینجرز بھی سکیورٹی کے لئے قذافی سٹیڈیم کے باہر موجود ہے۔
ہیلی کاپٹر کے ذریعے روٹ اور سٹیڈیم کی فضائی نگرانی کی جائے گی، شائقین کرکٹ 3 درجاتی سکیورٹی لیئرز سے گزر کر سٹیڈیم جا سکیں گے۔