اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں سے بات چیت کے لئے تیار ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پیغام میں کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد لیگل ٹیم نے اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی تندرست اور مکمل فٹ ہیں، بیرسٹر شعیب شاہین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا ہے کہ  ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

بیرسٹر شعیب شاہین نے مزید بتایا چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا کہ ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں کی اس کی تردید کرتا ہوں، شعیب شاہین نے مزید بتایا چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ ایک گھنٹہ ایکسرسائز کرتے ہیں۔

شعیب شاہین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ  اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا، جن کے اثاثے باہر ہیں، ڈالر بڑھنے سے صرف انہی کو فائدہ ہوا، بجلی، گیس مہنگی پی ڈی ایم کی تشخیص کردہ حکومت نے کی ہے، میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی اس قوم کے لئے ہے۔

 بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں مزید کہا تمام سیاسی پارٹیوں اور تمام اداروں سے بات چیت کے لئے تیار ہوں، بات چیت صرف اور صرف الیکشن پر ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے