03 Sep 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں فلڈ لائٹ میچ کا آغاز شام ساڑھے 7 بجے ہوگا، تین میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
دونوں ٹیموں نے ہفتے کو آرام کیا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں پاک بھارت میچ دیکھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔