اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بولرز کی کارکردگی سے پوری ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے: بابراعظم

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے پوری بھارتی ٹیم کو آؤٹ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کو 267 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم بارش کے باعث پاکستان کی اننگز شروع ہی نہ ہوسکی اور میچ ختم کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی بیٹرز کو تو اپنی کارکردگی دکھانےکا موقع نہ مل سکا تاہم بولرز بھرپور داد سمیٹنے میں کامیاب رہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی میچ کے بعد بولرز کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا کہ ' بولرز کی اس طرح کی کارکردگی سے پوری ٹیم  کا اعتماد بڑھا ہے'۔

بابر نے تینوں فاسٹ بولرز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ لوگ ساری تعریف کے مستحق ہیں'۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے