(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارت کے خلاف شاندار بولنگ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے تاریخ رقم کی۔ ایشیا کپ ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار فاسٹ بولرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں اڑا دیں۔
پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا لیکن شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کی بولنگ کی خوب تعریف کی گئی۔
شاہین آفریدی نے بھی میچ کے بعد ٹوئٹ کی اور کہا کہ بے شک ساری تعریفیں اللہ پاک کیلئے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’تھینک یو امی ابو‘۔