03 Sep 2023
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں بارش کے باعث پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا لیکن قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شاندار بولنگ سے سب کے دل جیت لیے۔
پاکستان کے فاسٹ بولرز نے پاک بھارت میچ کے دوران نئی تاریخ رقم کی، ایشیا کپ ون ڈے کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہےکہ فاسٹ بولرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، انہوں روہت شرما، ویرات کوہلی،ہاردک پانڈیا اور جدیجا کی قیمتی وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی پوری ٹیم کو 266 رنز پر ڈھیر کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
میچ میں شاہین نے ایک اور اعزاز بھی حاصل کیا، وہ پہلے بولر ہیں جنہوں نےکسی ون ڈے میچ کی ایک اننگز میں روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں کو آؤٹ کیا۔