02 Sep 2023
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے بیوروکریسی سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ جاری کر دیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹریٹ گروپ، او ایم جی، ایکس کیڈرافسروں کو فوراً وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں، پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام افسروں کو واپس وفاق بلانے کا کہا گیا۔
الیکشن کمیشن نے افسروں کی فہرست 3 سے 4 روز میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔