02 Sep 2023
(لاہور نیوز) قذافی سٹیڈیم میں میچ کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم کل سری لنکا سے لاہور کیلئے روانہ ہو گی۔
قومی کرکٹ ٹیم 4 ستمبر کو آرام کرے گی، قومی سکواڈ 5 ستمبر کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گا، شاہین دن ایک بجے سے 4 بجے تک پریکٹس کریں گے۔6 ستمبر کو پاکستان کا سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش یا افغانستان سے مقابلہ ہو گا، پاکستان سپر فور میں پہنچا تو اسے اے ون ٹیم قرار دیا جائے گا۔