اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا: شاہینوں کی تباہ کن باؤلنگ، بھارتی ٹیم 266 رنز پر ڈھیر

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(لاہورنیوز) ایشیا کپ ون ڈے کے تیسرے میچ میں شاہینوں کی باؤلنگ کے سامنے پوری بھارتی ٹیم بے بس نظر آئی اور 49ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔

پالے کیلے سٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کی طرف سے  شاہین آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کیا۔

میچ کے آغاز میں ہی بھارتی بلے بازوں کے قدم لڑکھڑا گئے، کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 سکورز پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر 11 رنز بنائے، اس کے بعد کوہلی نے 4 رنز ہی بنائے تھے کہ وہ بھی شاہین کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

اس کے علاوہ شریس آئیر 9 گیندوں پر 14 رنز جبکہ شبمن گل 32 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے، دونوں کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد بھارت کے ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے وکٹیں بچا کر میچ کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 5ویں وکٹ کیلئے 100 رنز سے زائد کی شراکت داری ہوئی، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں۔

 بعدازاں ایشان کشن 82 گیندوں پر 81 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، کشن کے بعد ہاردک پانڈیا بھی شاہین آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کو کیچ تھما بیٹھے، پانڈیا نے 90 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے بعد جلد ہی 2 مزید وکٹیں گر گئیں، جڈیجا 22 گیندوں  پر 14 رنز بنا کر شاہین کا شکار ہوئے جبکہ شاردل ٹھاکر نے 3 رنز بنا کر نسیم شاہ کی بال پر شاداب کو کیچ دے دیا۔خیال رہے کہ کھیل شروع ہونے کے بعد وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس کے باعث میچ دو مرتبہ روکنا پڑا، تاہم اب پالے کیلے میں موسم خوشگوار ہے اور بادل جھٹ چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے