اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: پی سی بی نے میچز کے ٹکٹس ری فنڈ سے متعلق پالیسی جاری کر دی

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے میچز کے ٹکٹس ری فنڈ ہونے سے متعلق پالیسی جاری کر دی۔

ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں آج دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت آپس میں ٹکرائیں گے، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔

سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے پہلے پاک بھارت میچ کے دوران پورے روز بارش کی پیشگوئی کی تھی تاہم اب نئی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران صرف ایک گھنٹہ بارش ہو سکتی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں ٹکٹس ری فنڈ پالیسی کی وضاحت کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ کے میچز کے ٹکٹس صرف اسی صورت میں ری فنڈ ہو سکیں گے جب میچ ٹاس سے پہلے ختم ہو جائے یا پھر میچ کا وینیو تبدیل ہو جائے اور ٹکٹ ہولڈر کے لیے نئے وینیو پر میچ دیکھنے کے لیے پہنچنا مشکل ہو۔

کن صورتوں میں ٹکٹس ری فنڈ نہیں ہوں گے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹکٹس ری فنڈ نہیں ہوں گے اگر ٹاس ہو جانے کے بعد میچ خراب موسم کی وجہ سے ختم کر دیا جائے یا مؤخر کر دیا جائے اور دوبارہ کھیلا جائے تاہم اگر میچ ری شیڈول ہو اور ٹکٹ ہولڈر کے لیے میچ دیکھنا ناممکن ہو تو اس صورت میں ٹکٹ ری فنڈ ہو جائے گا۔

ٹکٹس ری فنڈ کے لیے تمام درخواستیں پی سی بی کی ٹکٹنگ ویب سائٹ پر وصول کی جائیں گی، ری فنڈ درخواست موصول ہونے کے بعد 10 ورکنگ دنوں میں اس پر عمل ہو گا۔

ٹکٹس دوسروں کو فروخت کرنے یا تبدیل کرنے والے ری فنڈ کے حقدار نہیں ہوں گے، گراؤنڈ سے نکالے گئے افراد بھی ٹکٹ ری فنڈ نہیں کرا سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے