اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت مقابلے مقبولیت میں ایشز کو بہت پیچھے چھوڑ گئے ہیں: وسیم اکرم

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاک بھارت مقابلے مقبولیت میں ایشز کو بہت پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ہاکی اور سکواش نظر نہیں آتے، پاکستان اور بھارت میں کرکٹ ہی سب سے بڑا کھیل ہے، لوگ ایشز کی بات کرتے ہیں مگر انگلینڈ میں 6 اور آسٹریلیا میں اڑھائی کروڑ افراد رہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کی مجموعی آبادی ایک ارب 60 کروڑ ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ مقبولیت میں تو روایتی حریفوں کے مقابلے بہت آگے نکل چکے ہیں مگر شائقین کی اتنی بڑی تعداد کی وجہ سے بے پناہ اضافی دباؤ بھی ہوتا ہے، اگر جیت جائیں تو قومی ہیرو، ہار جائیں تو میڈیا نشانے پر رکھ لیتا ہے، بے رحم تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں سوشل میڈیا نہیں تھا، اخبار نہ پڑھیں تو دباؤ کا بھی احساس نہیں ہوتا تھا، پاکستان میں 65 اور بھارت میں ہزاروں نیوز چینل ہیں، کہیں نہ کہیں پروگرام میں دعوے چل رہے ہوتے ہیں کہ ہم جیتیں گے، اسی وجہ سے کھلاڑیوں پر اضافی پریشر ہوتا ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہ کوئی میدان جنگ نہیں، کرکٹ میچ ہے، ایک جیتا تو دوسرا ہارے گا، بہرحال اس مقابلے کی رنگینی، جوش و خروش کرکٹ کی خوبصورتی ہے، دونوں ملکوں کے شائقین بھی میچز میں ایک ساتھ بیٹھتے ہیں، عوام کے رابطے اہم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے