02 Sep 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ صرف بھارت سے نہیں ایشیا کپ بھی جیتنا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ آج پالی کیلے میں کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا اور کرکٹ فینز کے لیے خوشخبری ہے کہ میچ کے دوران بارش کے امکانات 80 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد رہ گئے ہیں۔
بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے اور اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جس نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی تھی۔
نیپال کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے بھارت کے خلاف میچ مُشکل ہوتا ہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کےخلاف پرفارم کروں۔
افتخار احمد کا کہنا تھا ہمیں صرف بھارت سے نہیں جیتنا بلکہ ایشیا کپ بھی جیتنا ہے۔