اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں، مرتضیٰ سولنگی

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں جس کی تفصیلات فیصلوں کی شکل میں سامنے آئیں گی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ایک ذمہ دار حکومت ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم عدلیہ اور قانون کا احترام کریں، پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کے درمیان ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی قوانین کے تحت کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کہیں قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ملک میں عدلیہ بھی آزاد ہے اور میڈیا بھی آزاد ہے، ملک میں ہر ایک کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے، ہر ایک کو تنقید کا حق ہے، ہم کسی سے ان کا یہ حق چھین نہیں سکتے، ہمارا بھی حق ہے کہ جس چیز کو درست سمجھیں وہ بلا خوف و خطر سامنے رکھیں۔

نگران وزیر نے کہا کہ آئین، قانون اور ہماری محدود مدت ہمیں فیصلے کرنے کی اجازت دیتی ہے، آئین اور قانون کی روشنی میں ملک کے بہتر مفاد میں فیصلے کریں گے اور ان پر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارے پر میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، مناسب ہو گا کہ وہ اس کی وضاحت خود کریں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کا عمل تیز کر دیا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کی جو تاریخ دے گا اس پر انتخابات کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے