اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سمگلنگ سے ملکی معیشت کے مجموعی حجم کو نقصان ہوتا ہے، نگران وزیراعظم

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سمگلنگ کے ناسور کو ملک سے ختم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، ملکی معیشت کے مجموعی حجم کو سمگلنگ کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مختلف اشیاء کی سمگلنگ کی صورتحال اور روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ کسٹمز حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے چینی اور پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکیں، متعلقہ ادارے یوریا، زرعی اجناس اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کے سد باب کیلئے اقدامات کریں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں سمگلنگ میں ملوث سرکاری افسران کی انٹر ایجنسی رپورٹ مرتب کرکے جلد پیش کی جائے، انہوں نے بلوچستان میں سمگلنگ میں ملوث افسران کے خلاف مؤثر محکمانہ کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے محصولات میں کمی اور ملکی زرمبادلہ پر شدید دباؤ پڑتا ہے، ملک سے سمگلنگ کے ناسور کے خاتمے اور اداروں کی کارکردگی کا خود جائزہ لوں گا۔

انہوں نے ایران کے ساتھ بارڈر مارکیٹس کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے تجارت باقاعدہ دستاویزی عمل سے ممکن ہو سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے