اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کولیسٹرول میں اضافے کی لاعلاج کیفیت دور کرنیوالی نئی دوا تیار

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(ویب ڈیسک) موروثی طور پر بڑھتے ہوئے مضرکولیسٹرول کے شکار مریضوں کے لیے ایک نئی دوا بنائی گئی ہے جس نے ابتدائی تجربات میں غیرمعمولی نتائج ظاہرکرتے ہوئے اس کی شرح میں 65 فیصد تک کمی ظاہر کی ہے۔

یہ دوا منہ کے ذریعے کھائی جاتی ہے جو اس سے قبل لاعلاج کیفیت کا شافی علاج ثابت ہوسکتی ہے۔ جینیاتی طور پر بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کو غذا، کسی دوا، ورزش یا دیگرتدبیر سے معمول پررکھنا محال ہوتا ہے۔ یہ لائپوپروٹین اے کولیسٹرول ہے جو بلڈپریشر، امراضِ قلب اور فالج کے خطرات کو بڑھا تا ہے۔ ماہرین اسے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی ذیلی قسم قرار دیتے ہیں۔ جو خون گاڑھا کرتا ہے اور لہو کی نالیوں کو تنگ کرتا ہے۔

موناش یونیورسٹی کے پروفیسر سٹیفن نکولس اور دیگر سائنسدانوں نے اس دوا کا نام ’میووالیپلِن‘ رکھا ہے جو گولی کی صورت کھائی جاتی ہے اور جسم میں جا کر لائپوپروٹین اے بننے سے روکتی ہے۔ یہ جینیاتی رکاوٹوں کو ختم کرکے اپنا ہدف حاصل کرتی ہے۔

ماہرین نے اس ضمن میں 114 افراد کو طبی آزمائش میں شامل کیا۔ ان میں سے 89 مریضوں کو نئی دوا دی گئی اور بقیہ 25 افراد کو فرضی دوا (پلیسیبو) کھلائی گئی۔ سروے میں شامل افراد کی اوسط عمر 32 برس تھی۔ آزمائش سے پہلے اور بعد میں تمام شرکا کے خون کے نمونے لے کر کولیسٹرول کی مقدار ناپی گئی تھی۔ بعض مریضوں میں دوسرے دن ہی لائپوپروٹین اے کی مقدار کم ہونے لگی اور 14 دن میں اس کی مقدار 64 فیصد تک کم دیکھی گئی جو ایک نمایاں پیشرفت ہے۔

تاہم ’میووالیپلِن‘ کی باقاعدہ فروخت سے پہلے اسے مریضوں کی وسیع تعداد پرآزمایا جائے گا اور بعد از علاج  مضر سائیڈ افیکٹس کو بھی پرکھا جائے گا۔ توقع ہے کہ اگلے چند برسوں میں یہ دوا عام دستیاب ہوسکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے