اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے یو ایس قونصل جنرل کی ملاقات، تجارت و دیگر امور پر تبادلہ خیال

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے لاہور میں نئی تعینات ہونے والی یو ایس قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات  میں تعلیم، تجارت، ماحولیاتی تبدیلی اور جڑانوالہ واقعہ سمیت اہم امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب نے نئی تعینات ہونے والی یو ایس قونصل جنرل کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،گورنر بلیغ الرحمان نے پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کے معاہدے میں یو ایس قونصلیٹ کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی اور اس کے ردعمل میں گرجا گھروں اور دیگر  گھروں کو جلائے جانے کے واقعات دونوں ہی افسوسناک اور شرمناک ہیں۔

یو ایس قونصل جنرل لاہور کرسٹین کے ہاکنز نے کہا کہ امریکہ اور پنجاب ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف منصوبوں پر مل کر کام کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے