اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبا قمر کی پوشیدہ ’محبت‘ سب پر آشکار

30 Aug 2023
30 Aug 2023

لاہور: (فہیم حیدر) پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر کا ایک محبت کرنے والے خاص شخص کی بات کرتے ہوئے شرمانا سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا گیا۔

مقبول ترین ڈرامہ ’چیخ‘ میں اپنی بہترین اداکاری سے جان ڈالنے والی اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں دنیا ٹی وی کے مقبول شو "مذاق رات" میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں ایک محبوب کی آمد کا انکشاف کرتے ہوئے محبت کی عکاسی کرتے چند اشعار بھی سنا دئیے۔

شو کے میزبان عمران اشرف نے دوران گفتگو سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ کے گھر کے سامنے پھولوں کا رش ہوتا ہے اور آپ کو یہ پتہ ہی نہیں کہ یہ کون رکھ کر چلا جاتا ہے؟‘

اس سوال پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے اپنی پوشیدہ محبت کا اعتراف کیا اور کہا کہ ’وہ پھول ایک پیار کرنے والا رکھ کر جاتا ہے، پھول ہمیشہ پیار کرنے والے ہی دیتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بھی، ہر انسان کو اپنی ساری زندگی میں ’’کوئی‘‘ کی ضرورت رہتی ہے اور میری وہ ضرورت الحمد اللہ پوری ہو گئی ہے۔‘

بعد ازاں اداکارہ نے اپنی اس محبت کے لیے بابا بلھے شاہ کے چند اشعار بھی پڑھے اور بتایا کہ میں اکثر اپنے محبوب کو یہ اشعار سناتی ہوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے