اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے میں درخواستیں جمع کرانے والے شہریوں کو ان کی دہلیز پر دستاویزات ملیں گے

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام اٹھا لیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔ محسن نقوی کی ہدایت پر ایل ڈی اے گھروں میں دستاویزات کی ڈلیوری سروس ’’دستک‘‘ شروع کرے گا۔ ایل ڈی اے میں درخواستیں جمع کرانے والے شہریوں کو ان کی دہلیز پر دستاویزات یا این او سیز ملیں گے۔

اجلاس میں دیگر شہروں میں بھی دستاویزات کی ڈلیوری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ ٹیپا میں ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ایل ڈی اے کی پراپرٹی پر بل بورڈز نصب کرنے کے منظوری بھی دے دی گئی۔

اجلاس میں سیوریج ٹرنک انفراسٹرکچر چارجز کے ازسرنو تعین کے لئے کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ بڑی پرائیویٹ آبادیوں میں سیوریج اور ڈرینج چارجز کا از سرنو جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اکبر چوک فلائی اوور کے ساتھ کالج روڈ بھی بنے گی، اس حوالے سے ترمیم شدہ پی سی ون کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نئے تعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے ارکان، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے