26 Aug 2023
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری ہے۔ گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔
مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پارا 33 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے دو روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ اچھی بارشوں کی صورت میں نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 141 ریکارڈ کیا گیا۔