اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن کا آئندہ عام انتخابات میں جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی لندن میں بڑوں کی بیٹھک، عام انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ انتخابی مہم میں اپنے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کو ڈاکومینٹری کی صورت میں سامنے لائے گی ، انتخابی مہم میں سابقہ چند اہم شخصیات کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز انتخابی مہم میں بڑی اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز اور نوازشریف کے خلاف کی گئی سازش کو بے نقاب کریں گی۔ نواز شریف اور مریم نواز اپنے ساتھ ہونے والی سازش کے پس پردہ محرکات کو سامنے لائیں گے۔

مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عوامی اجتماعات میں مصالحانہ رویہ اپنائیں گے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز اپنے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور  مہم چلائی جائے گی ، کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے