اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو کے جلے اور خراب میٹرز کی تبدیلی بھی بڑا ہتھیار بن گئی

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) بجلی کے بل عذاب بن گئے۔ لیسکو کے ہزاروں کی تعداد میں جلے اور خراب میٹرز کی تبدیلی بھی بڑا ہتھیار بن گئی۔

میٹرز بدلنے کے بجائے معمول سے زیادہ اوسط ریڈنگز ڈال دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق جس تاریخ کو ریڈنگ لی جاتی ہے، مزید ایک ہفتے کی اوسطاً شامل کر دی جاتی ہے۔ صارفین کو ایک دن پہلے بل پہنچنے کے پیچھے لیسکو کی یہی کاریگری پنہاں ہے۔

میٹرز کی عدم دستیابی، جلے اور خراب میٹرز تبدیل نہ کرنے کا ملبہ بھی عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔ ادارے نے اپنی کوتاہی کا کفارہ ادا کرنے کے بجائے اضافی بلز بھجوا دئیے۔ روٹی کیسے کھانی، عوام بھول گئے، اب صرف خوفناک بل ادا کرنے کی فکر ستانے لگی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ کوئی نجات دہندہ بھیجے، جو لیسکو سے جان چھڑائے۔

دوسری جانب لیسکو اتھارٹی کی توجہ ریکوری پر مرکوز ہے۔ ریکوری سٹاف کی ہفتہ وار چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی۔ بلوں کی اقساط پر پابندی نے انڈسٹریل صارفین کو خوار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بل جمع کروانے کی شرح میں 25 فیصد تک کمی ہوئی۔

لیسکو دفاتر کے باہر اقساط کروانے والے صارفین کا رش لگ گیا۔ متعدد سرکاری ادارے بھی تاحال بلوں کی ادائیگی نہ کر سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے