اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خدمات کے شعبے کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈ

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ملک میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں خدمات کے شعبے میں برآمدات کاحجم 538 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم 526 ملین ڈالر تھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق رواں سال جون میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم 574 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو جولائی میں کم ہو کر 538 ملین ڈالر ہو گیا۔ اسی طرح جولائی میں خدما ت کے شعبے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی میں خدمات کے شعبے میں درآمدات کا حجم 811 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی میں 558 ملین ڈالر تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے