(ویب ڈیسک) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مجموعی شرح 25.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 12 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے فی کلو پیاز 16 روپے، دال مسور 10 روپے، چینی فی کلو 6 روپے اور لہسن فی کلو 10 روپے مہنگا ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 7 روپے اضافہ ہوا۔دال ماش فی کلو 8 روپے، دال مونگ 2 روپے، چھوٹا گوشت فی کلو 4 روپے، ہڈی والا گوشت بھی 2 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے کمی ہوئی، ٹماٹر فی کلو 2 روپے، کیلے فی درجن بھی 2 روپے سستےہوئے، اس کے علاوہ 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں7 روپے کی کمی ہوئی۔