25 Aug 2023
(ویب ڈیسک)عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر بڑھ کر 1919ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2900روپے اور 2486روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 235500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 201903روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 2850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 24.87روپے کے اضافے سے 2443.41روپے پر آگئی ہے۔