اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کا گیس سیکٹر کے گردشی قرض سے متعلق شرائط پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(لاہور نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کے معاہدے کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں ایکسچینج ریٹ، پاور اور گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں پربات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ نے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا اور یقین دہانی کرائی کہ ایکسچینج ریٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی مصنوعی پالیسی نہیں بنائی جائے گی اور ایکسچینج ریٹ کا تعین مارکیٹ خود کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف حکام کو بتایا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ٹیرف ریٹ بڑھایا گیا ہے، جون 2024 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2128 ارب تک محدود کیا جائے گا اور پاور سیکٹر گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے سبسڈیز ختم کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے پہلے سے طے شدہ سکیم پر گفتگو بھی کی گئی جس میں نگران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف حکام کو معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد سے آگاہ کیا جبکہ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان سے معاہدے کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خزانہ شمشاد اختر کی جانب سے آئی ایم ایف حکام کو اقتصادی جائزہ شروع ہونے سے قبل معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے