کرسٹن کے ہاکنز نے لاہور میں امریکہ کی نئے قونصل جنرل کے طور پر عہدہ سنبھال لیا
(لاہور نیوز) کرسٹن کے ہاکنز نے لاہور میں امریکہ کی نئے قونصل جنرل کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ ہاکنز مسٹر ولیم کے مکانیول کی جگہ لے رہی ہیں۔
پاک امریکا تعلقات میں خوشگوار اضافہ ہو گیا۔ کرسٹن کے ہاکنز نے لاہور میں امریکہ کی نئی قونصل جنرل کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ ہاکنز کہتی ہیں ریاست ہائے متحدہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے اور پنجاب میں لوگوں کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔ ہمارے پاس دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے بڑے مواقع ہیں جن میں اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا، امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک کے ذریعے مشترکہ آب و ہوا ، ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنا اور عوامی روابط کو بڑھانا شامل ہے۔
ہاکنز اس سے پہلے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں کوآرڈینیٹر برائے اقتصادی اور ترقیاتی امداد کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ پاکستان میں امریکی شہری امدادی پروگراموں کی منصوبہ بندی اور نفاذ سے متعلق کوششوں کی نگرانی بھی کرتی رہی ہیں۔
ہاکنز نے امریکی سفارت خانے کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن میں بھی کام کیا جہاں انہوں نے تعلیمی اور پیشہ ورانہ تبادلہ پروگراموں کا انتظام اور میڈیا کی مصروفیات کو مربوط کیا۔