24 Aug 2023
(لاہور نیوز)پاکستان سٹاک میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا، سرمایہ کاروں نے اربوں کما لیے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ا یکسچینج میں دن کے آغازسے ہی تیزی کا رجحان رہا، دوران ٹریڈنگ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک موقع پر 550 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس کا ہنڈریڈ انڈیکس 332 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 16 کروڑ 83 لاکھ 87 ہزار 355 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 11 ارب 38 کروڑ 58 لاکھ 47 ہزار 942 روپے تھی۔