اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شعیب اختر کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ کے سابق سٹار باؤلر شعیب اختر کی زندگی پر مبنی بائیوپک کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کے ٹیزر میں اداکار گوہر رشید قومی کھلاڑی کا کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں، ٹیزر میں شعیب اختر کے بچپن سے جوانی تک پیش آنے والے واقعات کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے جبکہ ٹیزر کی شروعات میں ایک بچے کو راولپنڈی کی گلیوں، سڑکوں اور بازاروں میں تیزی سے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

محمد فراز قیصر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار گوہر رشید سمیت سلیم معراج ، شفقت چیمہ، عمیر رانا، عدنان شاہ ٹیپو، رحیم پردیسی، عثمان پیرزادہ، سلمان شاہد، عمیر عالم و دیگر  شامل ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب اختر کا دعویٰ ہے کہ اُنہوں نے اس فلم کی ریلیز کے خلاف عدالت سے حکمِ امتناع حاصل کر رکھا ہے شعیب اختر نے رواں سال کے آغاز میں ہی اپنی زندگی پر بنائی جانے والی اس فلم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اجازت کے بغیر فلم ریلیز کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے