شہرکی خبریں
جہانگیرترین سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت
24 Aug 2023
24 Aug 2023
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملا قات کی ، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران پولیٹیکل کونسلر زوئی ویئر، کلارا سٹراندوجھ ، علی ترین اور عون چودھری بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات تاریخی، ہم ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے لیکر جائیں گے۔