24 Aug 2023
(لاہور نیوز) امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 300 روپے 25 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 723 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔