(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے جڑانوالہ کمیونٹی سنٹر کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے جڑانوالہ کا دورہ کیا، انہوں نے واقعہ جڑانوالہ میں متاثرہ ہونے والے چرچز اور مسیحی بستیوں کا معائنہ کیا، سابق صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین اور نعمان لنگڑیال بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔
جڑانوالہ: استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے جڑانوالہ پہنچ گئے
— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) August 24, 2023
جہانگیر خان ترین نے متاثرہ گھروں اور چرچز کا دورہ کیا اور متاثرین سانحہ جڑانوالہ سے ملاقات کی
جہانگیر خان ترین نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کی… pic.twitter.com/htSvH68BMp
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کو بنے 75 سال ہو گئے آج تک ان لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی، پاکستان کا یہ کلچر نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی بنا رہا ہوں چودھری ظہیر الدین کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیونٹی سنٹر بننا چاہئے۔ انہوں نے کمیونٹی سنٹر کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔