اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گردشی قرضوں میں کمی کا معاملہ،آئی ایم ایف پھر میدان میں آگیا،مزید تفصیلات طلب

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان سے گیس کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کے منصوبے سے متعلق مزید تفصیلات طلب کی ہیں۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی ہے، وزارت خزانہ حکام کے مطابق ملاقات کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلیے نئے پلان  کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

اس ملاقات میں آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کے پلان پر مزید وضاحت مانگی ہے۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کیلیے ڈیویڈنڈ سکیم متعارف کرائی گئی ہے، ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک  سکیم سے گردشی قرضے میں 400 ارب سے زائد کی کمی ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بھی آئی ایم ایف سے بات کریں گی،  ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کیلیے ڈیویڈنڈ سکیم متعارف کرائی گئی ہے جس سے گردشی قرضے میں 400 ارب سے زائد کی کمی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے