23 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ ن نے 7 رکنی وفد تشکیل دے دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل پر مشاورت کے لئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے باضابطہ دعوت دی ہے، الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 25 اگست کی صبح گیارہ بجے آنے کی دعوت دی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 7 رکنی پارٹی وفد تشکیل دے دیا ہے، وفد احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، زاہد حامد، رانا ثنا اللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، امیر مقام اور عطاء اللہ تارڑ پر مشتمل ہے۔