23 Aug 2023
(لاہور نیوز) سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے لاہور کے تاریخی دروازوں کی بحالی کیلئے پی سی ون کی منظوری دے دی۔
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پی سی ون کی منظوری دی گئی۔ لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے اندرون لاہور کے تاریخی دروازوں کی بحالی کے لیے 75 ملین مختص کیے جا رہے ہیں۔ والڈ سٹی کو دروازوں کی بحالی کے لیے جون 2024 کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ پی سی ون میں لاہوری گیٹ، شیرانوالہ گیٹ، کشمیری گیٹ، روشنائی گیٹ شامل کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر تاریخی دروازوں کی بحالی کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ فنانس اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔